• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

را اور این ڈی ایس کا ستیا ناس ہوگیا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا  کہنا ہے کہ را اور این ڈی ایس کا ستیا ناس ہوگیا ہے، چہرے لٹک گئے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوئی امریکی پاکستان میں نہیں ہے، جو آئے تھے چلے گئے، آج 6 سو جاپانیوں کو اجازت دی ہے، جو بھی کہے گا 21 دن کا ٹرانزٹ ویزہ دیں گے، ممکن ہے آج چمن کا بارڈر کچھ دیر کیلئے بند کرنا پڑے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سید علی گیلانی نے شہادت کا رتبہ پایا ہے، انہوں نے آخری دم تک لڑائی لڑی، سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ سوگ منا رہے ہیں،سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑی۔

انہوں نے کہا کہ ایسا وقت آنے والا ہے کہ اپوزیشن کو حکومت سے بات کرنا ہوگی، یہ لانگ مارچ کا وقت نہیں ہے، مل بیٹھ کر ملک کو آگے لے جانے کا وقت ہے، کسی شخص کو انتشار اور خلفشار سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قومی مفاہمت اور بات ہے قومی حکومت اور بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قومی حکومت خواب دیکھنے کی بات ہے، قومی مفاہمت کے لیے ہم تیار ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس ڈرون کیمرے بھی ہیں، سی ڈی اے کو کہا ہے کہ مارگلہ روڈ ڈائریکٹ کوہسار سے ملادیا جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کا کردار ادا کرنا ہے، پاکستان ایک کوریڈور ہے، دس ہزار لوگوں کو پاکستان کی انٹری دی جس میں 9 ہزار واپس جاچکے۔

تازہ ترین