• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی صدر کی بات کو رائےکہہ کر رد کردینا ن لیگ میں ہی ہوسکتا ہے، فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات اور ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ ن سے متعلق  کہنا ہے کہ پارٹی صدر کی بات کو ان کی ذاتی رائے کہہ کر رد کردینا ن لیگ میں ہی ہوسکتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگی صفوں میں اتحاد نہیں رہا، وہ پی ڈی ایم کی قیادت کیسے کرسکتی ہے۔

اُن کا موجودہ حکومت کی کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ آج لاء اینڈ آرڈر، پولیس کی کارکردگی، انتظامیہ پہلے سے کئی گنا متحرک ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے، پنجاب تمام صوبوں سے آگے ہے۔

تازہ ترین