• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے جاوید شیخ کیساتھ شادی کے مشورے پر کیا کہا تھا؟


پاکستان شوبز انڈسٹری کا بڑا نام، ہر فن مولا اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے معروف لیجنڈری اداکار و پروڈیوسر جاوید شیخ سے متعلق دیا گیا دلچسپ بیان وائرل ہو گیا۔

اداکارہ بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی ہے۔

شو کے دوران دونوں فنکاروں نے دلچسپ سوالات کے ناصرف جواب دیے بلکہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے خود کو جاوید شیخ کے ساتھ شادی سے متعلق ملنے والے مشورے کا بھی انکشاف کیا۔

شو کے دوران اداکارہ بشریٰ انصاری کے لیے جاوید شیخ نے کہا کہ مجھے تو بشریٰ انصاری بہت پیاری لگتی ہیں۔

اس کے جواب میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ جاوید شیخ مجھ سے بہت لاڈ پیار کرتے ہیں، یہ سیٹ پر بھی اکثر میرے ساتھ لاڈ کرتے رہتے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے ماضی کی ایک یاد تازہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سینئر مرحوم اداکار قاضی واجد نے انہیں جاوید شیخ کے ساتھ شادی کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

اداکارہ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے اپنے پہلے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رکھی تھی تو اس دوران مجھے ایک دن قاضی واجد نے خاموشی سے کہا کہ میں جاوید شیخ سے شادی کر لوں، قاضی واجد نے مجھے کہا کہ جاوید شیخ کے ساتھ میری جوڑی اچھی لگے گی۔

انہوں نے بتایا کہ قاضی واجد کے اس مشورے پر میری ہنسی چھوٹ گئی تھی جس پر قاضی واجد نے مجھے بدتمیز کہا تھا۔

بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ میں نے یہ مشورہ جاوید شیخ کے ساتھ بھی شیئر کیا تھا۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ایک دن جاوید شیخ کو فون کر کے بتایا تھا کہ قاضی واجد کہہ رہے ہیں کہ ہم دونوں شادی کر لیں، ایک ساتھ ہم خوب جچیں گے، یہ مشورہ سن کر جاوید شیخ بھی ہنس پڑے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید