• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا


معصوم فلسطینیوں کو شہید کرنے والے اسرائیلی فوجی ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے، جس کے باعث ان میں خودکشی کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں لڑنے سے انکار کر دیا، فوجیوں نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے جنگی ذمہ داریوں سے دستبرداری اختیار کی۔ 

اسرائیلی حکام کے مطابق فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج نے فوجی خودکشی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق 2024 میں 21 اسرائیلی فوجیوں نے خودکشی کی، 2023 میں یہ تعداد 17 تھی۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق 2011 کے بعد ایک بار پھر فوجی خود کو مار رہے ہیں۔ خودکشی اسرائیلی فوج میں موت کی دوسری سب سے بڑی وجہ بن گئی۔ 

اسرائیلی فوجی حکام کےمطابق اسرائیل کے ہر شہری کو دو سال فوج میں نوکری کرنا پڑتی ہے۔ جنگ ہونے کی صورت میں ہر اسرائیلی شہری کو محاذ پر جانا پڑتا ہے۔ جنگ میں لڑنے سے انکار پر شہری کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔ 

گزشتہ سال خودکشی کرنے والوں میں 12 ریزرو فوجی، 7 لازمی سروس کرنے والے فوجی اور 2 کیریئر فوجی شامل تھے۔ 

گزشتہ دو سالوں میں 807 فوجی فلسطینیوں کے خلاف آپریشن میں ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید