• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد متوقع


افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت کے قیام کا اعلان جلد متوقع ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی کابینہ کا اعلان بعد نمازِ جمعہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے کہا ہے کہ انہیں کشمیر سمیت کہیں بھی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے کا حق ہے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان طالبان سہیل شاہین نے برطانوی نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کے خلاف مسلح آپریشن کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

علاوہ ازیں افغان شہر ہرات میں خواتین نے اپنے حقوق کے لئےمظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرے میں شریک خواتین نے ’تعلیم، کام اور تحفظ ہمارا حق‘ جیسے نعرے لگائے۔

خواتین نے آئندہ حکومت میں خواتین کی شمولیت کا بھی مطالبہ کیا۔

تازہ ترین