راولپنڈی(نمائندہ جنگ)علاقہ مجسٹریٹ راولپنڈی آصف اقبال نے طالبہ زیادتی کیس میں گرفتار مفتی کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، تھانہ پیرودھائی کی پولیس نے یکم ستمبر کو درخواست ضمانت واپس لینے پر مفتی شاہنواز کو حراست میں لیا تھا ۔ یاد رہے کہ تھانہ پیرودھائی پولیس نے سولہ سالہ متاثرہ طالبہ کی والدہ روبینہ گل کی مدعیت میں 17اگست کو زیادتی سمیت مختلف الزامات کے مقدمہ درج کیا تھا۔