پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں حکومتیں ایک نظام کے تحت چلتی ہیں، افراتفری سے ملک نہیں چلتے، ہمارے پاس ہمارا آئین ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر ادارے کے اختیارات کا ایک دائرہ واضح ہے، دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔
فضل الرحمان نے کہا کہ فساد اُس وقت آتا ہے جب ایک ادارہ خود کو بالا دست تصور کرے، حکومتیں دائرے میں رہ کر کام کرتی ہیں۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ جہاں پر جمہوریت ہے وہاں صحافت ہوتی ہے، جہاں پر مارشل لاء ہوتا ہے وہاں پر صحافت نہیں ہوتی۔