کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل شبیر نے پھارت کمار کو شکست دیکر انٹرنیشنل لان ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ انڈر 17 کے سیمی فائنل میں عباد سرور نے مجاہد اللہ خٹک کو شکست دی۔ یونین کلب کراچی میں جاری چیمپئن شپ کے مینز سنگلز سیمی فائنل میں عقیل شبیر نے پربھات کمار کو سخت مقابلے کے بعد 6-3 ، 7-6 اور 7-4 سے شکست دی۔ انڈر 17 کے سیمی فائنل میں عباد سرور حسین نے مجاہد اللہ خٹک کو 6-3 اور 6-1 سے زیر کیا۔