• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایس ٹینس، اعصام کا فاتحانہ آغاز، ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

نیویارک (نیوز ایجنسیز) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جونی اومارا نےیو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ انہوں نے یوراگوئے کے حریف کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے ایکواڈور کے جوڑی دار گونزالو ایسکوبار کو 3-6، 6-3 اور 3-6 سے ہرادیا۔ دوسری جانب بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ثانیہ مرزا اور ان کی ساتھی کوپہلے راؤنڈ میں کو رالوکا اولارو اور نادیہ کیچنوک کی جوڑی نے شکست سے دو چار کیا ہے۔ ثانیہ مرزا کی جوڑی کو حریف جوڑی نے چار چھ، چھ چار اور چھ تین سے ہرایا ہے۔دریں اثنا عالمی نمبر ایک اورٹاپ سیڈڈ نوواک جوکووچ اور کینیڈا کے ڈینس شاپوالو نے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ سربین اسٹار جوکووچ نے ہالینڈ کے حریف کھلاڑی ٹیلن گرییکسپور، کینیڈین کھلاڑی ڈینس شاپووالو نے اسپین کے رابرٹو کاربالس بینا، جاپان کے کائی نشیکوری نے امریکی پلیئرمیکنزی میک ڈونلڈ کو زیر کیا۔ ویمنز سنگلز میں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے ڈ نمارک کی کلارا ٹائوسن، بیانکا اینڈریسکو نے لورین ڈیوس، سائمونا ہالیپ نے ایلینا ریباکینا، کیرولینا پلسکوا نے امانڈا انیمسوا، آئلا ٹوملیانووچ نے پیٹرا میٹریچ،جرمنی کی اینجلک کربر نے این ہلینا کو زیر کیا۔

تازہ ترین