اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) 49 ویں قومی مینز والی بال چیمپین شپ جمعرات سے شروع ہو گی۔ یہ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر افتخار چوہدری ، الائیڈ بنک کے بینکنگ کمرشل ہیڈ طاہر یعقوب بھٹی بھی تھے۔ الائیڈ بنک کے تعاون سے کھیلی جانیوالی چیمپین شپ جمعرات سے شروع ہو گی جس میں فیڈریشن سے الحاق شدہ 14یونٹس کی ٹیمیں حصہ لے گی ۔ فیڈریشن نے اپنی توجہ یوتھ والی بال کی طرف مرکوز کی ہوئی ہے تاکہ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا جاسکے، رواں سال جولائی میں تائیوان میں کھیلی جانیوالی ایشین انڈر20والی بال چیمپین شپ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ بھی جاری ہے جبکہ پاکستانی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں بھی حصہ لے گی ۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کروائی ہے ، نیشنل والی بال چیمپین شپ میں 14ٹیمین حصہ لیں گی جبکہ انڈور اور سینڈ والی بال سمیت کلب والی بال متعارف کروانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔