سکھر (بیورورپورٹ ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کی خواہر نسبتی کراچی میں انتقال کر گئیں۔ سید خورشید احمد شاہ اور ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ کو پے رول پر رہائی مل گئی ، جس کے بعد دونوں رہنما سکھر سینٹرل جیل سے کراچی روانہ ہوگئے، شاہ ہائوس کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی چھوٹی اہلیہ کی بہن کراچی میں انتقال کرگئیں، خورشید احمد شاہ اور سید فرخ شاہ کو12گھنٹوں کے لئے پیرول پر رہائی ابتدائی طور پر 12گھنٹوں کے لئے ملی ہے، بعد میں ممکنہ طور پر اس کے ٹائم میں اضافہ کرالیا جائے گا۔