• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خورشید شاہ 2 برس بعد اسپتال سے جیل منتقل

سکھر(آئی این پی/بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کےرہنما خورشید شاہ کو دوبرس بعدجیل منتقل کردیا گیا ،آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار رہنما دوبرس سے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں زیر علاج تھے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ جن کو نیب نے دو سال قبل 18 ستمبر کو ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا انہیں دو سال کے دوران آج پہلی بار سکھر سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا انہیں سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال جہاں پر وہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے زیر علاج تھے سے ایمبولینس کے ذریعے سینٹرل جیل لے جایا گیا خورشید شاہ کو دو برس قبل نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا اور راہداری ریمانڈ لے کر ان کو سکھر لایا گیاتھا جہاں پر نیب کی تحویل میں ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے ایک فلور کو بعد میں وزارت داخلہ سندھ نے سب جیل قرار دیا تھا ۔

تازہ ترین