• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا چہرہ ہر عمر میں تر وتازہ چمکتا، روشن اور حسین نظر آئے۔ اس ہفتے ہم آپ کو کھیرے اور چاول سے فیس واش بنانے کا طریقہ بتا رہے ہیں ۔ 

ایک کھیرا کاٹ کر اسے بلینڈر میں ڈال دیں، ایک لیموں کا رس، آدھا چمچہ، بادام کا تیل ، چار کھانے کے چمچے چاول اور دو کھانے کے چمچے عرقِ گلاب شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔

اب اس آمیزے میں د و چائے کے چمچے ایلوویرا جیل شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔ اس کے بعد کسی بھی معیاری صابن کو کدو کش کریں اور اس کا چورا کھیرے اور چاول کے محلول میں ڈال لیں اور اچھی طرح ہلاکر کسی بوتل میں رکھ لیں۔

فیس واش کی جگہ اسے استعمال کریں۔ یہ صرف فیس واش نہیں بلکہ اینٹی ایجنگ لوشن بھی ہے، اس سے چہرے کی جھریاں بھی کنٹرول میں آجائیں گی اور رنگت میں بھی فرق پڑے گا۔ ایک مرتبہ استعمال کرکے دیکھیں ، نتائج سے آپ خود بھی حیران رہ جائیں گی۔

تازہ ترین