• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف یوٹیوبر، روسٹر و اداکار ارسلان نصیر نے یوٹیوب پر ایک لاکھ ملین سبسکرائبر مکمل کرنے پر گولڈن بٹن حاصل کر لیا ہے۔

ارسلان نصیر کی جانب سے گزشتہ روز اپنے مداحوں و فالوورز کے ساتھ یہ خوش خبری ایک انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے شیئر کی گئی ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر ارسلان نصیر نے ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی جانب سے موصول ہونے والے گولڈن بٹن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کامیابی کی وجہ اپنے چاہنے والوں کو ٹھہرایا ہے۔


ارسلان نصیر کا اپنی اس پوسٹ میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’آپ سب کی حوصلہ افزائی کا شکریہ، یہ کامیابی سی بی اے آرمی کے نام، وہ اپنے مداحوں کو بہت پیار کرتے ہیں اور سراہتے ہیں۔‘

ارسلان نصیر کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں روشن مستقبل کی خوب دعائیں دی جا رہی ہیں اور اُن کی صلاحیتوں کو سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین