معروف یوٹیوبر اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتے ہوئے اداکار ارسلان نصیر کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ماضی کی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہے۔
اداکار ارسلان نصیر کے دوست شعیب ارشد نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان، اداکار ارسلان نصیر اور ان کے دوست شعیب ارشد کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
شعیب ارشد نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس تصویر میں نظر آنے والے 3 میں سے 2 اب پہلے سے زیادہ مشہور ہوگئے ہیں۔‘
اداکار ارسلان نصیر نے اسی تصویر شیئر کرنے ہوئے لکھا ہے کہ ’تم ہماری خوش قسمتی ہو میرے بھائی۔‘
واضح رہے کہ ارسلان نصیر کو رمضان میں نشر ہونے والے خصوصی ڈرامہ سیریل ’چُھپکے چُھپکے‘ سے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے جو کہ ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔