قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر کی گئی گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری پر اپوزيشن سے مل کر مشترکہ موقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف ایشوز پر دونوں جماعتیں اپوزیشن کی تمام پارلیمانی جماعتوں سے مل کر مشترکہ موقف اپنائیں گی۔
دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کو پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف جس حد تک جانا پڑا جائيں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی الیکشن کمیشن کے لیے پنجاب سے احسن محبوب اور راجہ عامر خان کے نام پر مشاورت کی گئی، جبکہ ڈاکٹر سید پرویز عباس کے نام پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان، فرید اللّٰہ خان اور مزمل خان کے نام پر بھی مشاورت کی گئی۔