• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندایاسر کی فارمولا ون کار سے متعلق لاعلمی، ٹاپ ٹرینڈز میں شامل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ندایاسر کی فارمولا ون کار سے متعلق لاعلمی کی پرانی ویڈیو کے باعث مارننگ شوہوسٹ کا نام ایک بار پھرٹوئٹرٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا۔سوشل میڈیا پر زیرگردش یہ ویڈیو مئی 2016 میں نشر کیے جانےوالے مارننگ شو کی ہے جس میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طالبعلم شریک ہیں۔ان دونوں کو ملک کی پہلی فارمولا کار ڈیزائن کرنے پر شو میں بلایاگیا تھا جو امریکا میں ہونے والے مقابلے میں پیش کی جانی تھی۔ویڈیو 35 سیکنڈز دورانیے کی ہے جس میں ندا سوال کرتی ہیں کہ گاڑی میں کتنے لوگ آسکتے ہیں؟ یہ بتانے پر کہ فامولاریسنگ کار ہے جس میں ایک ہی بندہ ہوتا ہے۔ ندا مزید کنفیوژن کا شکار ہوکر ‘فارمولا کار’ کیلئے کہتی ہیں ابھی فارمولا بنایا ہے آپ لوگوں نے، ابھی تجربہ کیا ہے۔ دونوں ندا کوسمجھاتے ہیں کہ یہ انگریزی کا فارمولا نہیں بلکہ ریسنگ کار ہے۔جس کے بعد ندا شگفتہ انداز میں کہتی ہیں کہ اس میں بیٹھ کرتجربہ کرچکے ہیں، یہ اتنی ہی تیز چلتی ہے جیسے کہ پیٹرول والی گاڑی چلتی ہے اور ہارن بجانے کیلئے بھی کچھ رکھاہے اس میں؟۔ویڈیوتیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے مارننگ شو ہوسٹ کی لاعلمی پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹویٹس اور دلچسپ میمز شیئرکیں۔قاسم علی شاہ کی جانب سے بزنس میں ایپل کمپنی کا حوالہ دینے پرمیزبان کا کہناتھا، ‘ جی سرمیں نے سُنا تھا، سیب کی ہی اتنی اقسام ہیں’، جس پروہ تصحیح کرتے ہیں کہ یہاں کون سے ایپل کی بات کی جارہی ہے۔بیشترصارفین نے اتنی کمزور واقفیت عامہ رکھنے پراپنی رائے کا اظہار کیا۔صارفین پیش پیش تھے تو معروف گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر کیسے پیچھے رہتے۔فارمولا کار یا ایف ون کار عموما الیکٹرک چارجنگ سے چلنے والی ریسنگ کار ہوتی ہے جس میں صرف ایک نشست کی گنجائش ہوتی ہے۔

تازہ ترین