• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، شہباز اور حمزہ کی عبوری ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع

لاہور (این این آئی) بینکنگ جرائم کورٹ نے منی لانڈرنگ اور شوگر انکوائری کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں25ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے ڈائریکٹرایف آئی اے کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا ۔ڈیوٹی جج محمد اسلم گوندل نے سماعت کی۔ مسلم لیگ(ن) کے صدرشہبازشریف اورقائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگوائی گئی۔شہباز شریف نے عدالت کی اجازت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی کیس نہیں بنتا، میں رمضان شوگرمل کا حصہ دار اور نہ ہی ڈائریکٹر ہوں، اپنی وزارت اعلی کے دور میں شوگر ملز کو سبسڈی نہیں دی۔

تازہ ترین