لاہور (نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب شہبا شریف کیخلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکا ،شہباز شریف نے اپنے خون پسینے سے پنجاب کو سنوارا لیکن عمران بزدار برادران نے پنجاب کوبنجر ، مہنگا اور بے روزگار کر دیا ،عمران بزدار برادران نے ہر جھوٹا الزام لگایا ۔عمران صاحب شہباز شریف کے بغض اور حسد میں دماغی مریض بن چکے ہیں ۔