اسلام آباد(آئی این پی،ایجنسیاں )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکا کو اس کی خواہش سے زیادہ دیا بدلے میں الزمات اور پابندیاں ملیں، امریکہ تسلیم کرے کہ اسے افغانستان میں شکست ہوئی ہے۔ اب طالبان کو وقت دینا چاہیے۔
اگر دنیا کے بڑے ممالک اور ادارے ایک فاتح قوت کے خلاف جارحانہ رویہ رکھیں گے تو وہ (طالبان)بھی ردعمل دکھائیں گے،طالبان کو ہٹانے آئے تھے اب آپ بھاگ گئے اور طالبان واپس آگئے۔
عرب ویب سائیٹ کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کچھ بھی ہو پاکستان اس سے متاثر ہوتا ہے۔ امریکہ اور اس کے 46 اتحادیوں نے 20 سال میں ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔