اسلام آباد (محمدصالح ظافر)پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور آزاد ارکان حکومت کے خلاف یونائیٹڈ فرنٹ تشکیل دینے جارہے ہیں۔ یہ فرنٹ محدود سیاسی ایجنڈے کے ساتھ بنایا جارہاہے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان گزشتہ دنوں ملاقات میں یہ بات اصولی طور پر طے کی گئی۔ اس حوالے سے جمعیت العلمائے اسلام کے رہنمائوں سینیٹر عبدالغفور،اسد محمود کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ فرنٹ کے قیام کی تفصیلات خاموشی سے طے کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق فرنٹ میڈیا پر حکومت کی غیر جمہوری اور غیر اخلاقی پر پابندیوں کے حوالے سے دستور سازی کی مزاحمت کرے گا۔ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے قیام کو قبول نہیںکیا جائے گا۔ اس حوالے سے وکلا، سول سوسائٹی، ٹریڈ یونینوں اور دانشور طبقے کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔