پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ڈرامہ نگار صائمہ اکرم چوہدری پچھلے کچھ عرصے سے منظرِ عام سے غائب ہیں۔
صائمہ اکرم چوہدری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے ڈرامہ نگاری سے بریک لینے کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے 5 سال مسلسل رمضان ڈرامے لکھے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب 2 چینلز پر میرے ڈرامے بیک وقت نشر ہوتے تھے۔
ڈرامہ نگار نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا لگنے لگا کہ میں نے اپنے کام کو دہرانا شروع کر دیا ہے کیونکہ بعض اوقات مصنفین لکھتے ہوئے اپنی تحریروں کو ایک دوسرے سے مختلف رکھنے میں مشکل کا سامنا کرتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ میں نے ڈرامہ نگاری سے کچھ عرصہ بریک لینے کا فیصلہ کیا۔
صائمہ اکرم چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ چینلز میرے اس فیصلے کے خلاف تھے لیکن میں نے زبردستی بریک لے لیا۔