انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر کاروبار کے اختتام پر 280 روپے 7 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے کا تھا۔
ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہو کر 281 روپے 49 پیسے کا ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج کے کاروباری دن کی اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا۔
کاروبار کے اختتام پر آج بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 356 پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 48 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
شیئر مارکیٹ میں آج 32 کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔