پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 599 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 997 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 48 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 97 پیسے کا تھا۔