• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی میں بارش کے بعد ملیر ندی میں طغیانی اور پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ولایت شاہ مزار سے مرتضیٰ چورنگی جانے والا روڈ زیرِ آب آ گیا ہے۔

کورنگی ندی میں پانی کی سطح اور بہاؤ معمول کے مطابق ہے، کورنگی کاز وے اور کورنگی ندی روڈ ٹریفک کے لیے کھلے ہوئے ہیں، مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 2 بچیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بارشوں کے بعد ملیر ندی میں طغیانی آگئی اور پانی بہاؤ کا تیز ہو گیا ہے جس کے باعث ملیر ولایت شاہ مزار سے کورنگی مرتضیٰ چورنگی جانے والا روڈ جو ملیر ندی سے گزرتا ہے، زیرِ آب آ گیا ہے۔

ولایت شاہ مزار اور مرتضیٰ چورنگی پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے جو شہریوں کو ملیر ندی کا راستہ اختیار کرنے سے روک رہی ہے۔

دوسری جانب کورنگی ندی میں صورتِ حال نارمل ہے، کورنگی ندی میں پانی کا لیول معمول سے زیادہ نہیں ہے، صورتِ حال نارمل ہونے پر کورنگی ندی کو آمد و رفت کے لیے بند نہیں کیا گیا۔

کورنگی کازوے جو کہ بلوچ کالونی سے گودام چورنگی اور کورنگی ندی روڈ جو کہ قیوم آباد سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جاتا ہے آمد و رفت کے لیے کھلا ہے۔

گزشتہ 2 دنوں کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 4 سالہ اور 1 سالہ بچی سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، کرنٹ لگنے کے واقعات کورنگی، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، کلفٹن اور شریف آباد میں پیش آئے۔

تازہ ترین