• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس


اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کا ورچوئل اجلاس ہوا، پاکستان نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے خصوصی نمائندوں کے ورچوئل اجلاس کی میزبانی کی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت پاکستان کے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ورچوئل اجلاس میں ایران، چین، ترکمانستان، ازبکستان اور تاجکستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔

تازہ ترین