• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ پرویز اشرف کے استقبالیہ روٹ کی تبدیلی،بلاول بھٹو کاسخت نوٹس

لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلز پارٹی لاہور اور پنجاب کے رہنمائوں میں راجہ پرویز اشرف کے استقبالیہ جلوس کا روٹ تبدیل کرنے کے خلاف سرد جنگ شروع ہو گئی ، روٹ تبدیل کرنے کےمعاملہ پر بلاول بھٹو نے شکایت کے بعد سخت نوٹس لے لیا اور لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن کی جانب سے پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کااستقبالیہ روٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے ، استقبالیہ جلوس ٹھوکر نیاز بیگ سے ماڈل ٹائون پہنچے گا۔ وسطی پنجاب کے عہدیداران نے روٹ تبدیل کرنے پر شدید احتجاج کیا کہ پنجاب ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جو روٹ طے کیا گیا اس پر عمل کیاجائے گا اور جلوس روٹ تبدیل نہیں ہو گا، پنجاب ایگزیکٹو کے فیصلہ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کا 7ستمبر منگل کی دوپہر ٹھوکر نیاز بیگ پر استقبال کیا جائے مزید برآں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سنیئر نائب صدر چودھری اسلم گل نے قذافی سٹیڈیم کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کو راجہ پرویز اشرف کے استقبال کے حوالے سے درخواست دی تھی،انتظامیہ خلل نہ ڈالے،ہمارے جھنڈے،بینر اور فلیکس نہ اتارے جائیں ،ہم پر امن رہینگےیہ انتخابی جلوس نہیں استقبالیہ جلوس ہے۔اور ان کوقافلہ کی صورت میں قذافی سٹیدیم سے پنجاب آفس ماڈل ٹاؤن لایا جائے گا۔لاہو ر کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن کہا ہے کہ کورونا پابندیوں کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان استقبال اور داتا دربار حاضری کی اجازت نہیں دی جس وجہ سے فیصلہ ہوا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچنے پر گل پاشی ہو گی اور گاڑیوں کا قافلہ قذافی سٹیڈیم کے راستے ماڈل ٹائون پہنچے گا۔
تازہ ترین