مسلم لیگ نون کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آج الحمداللّہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ قوم نے 6 ستمبر 1965ء میں اپنی افواج کے ہمراہ دشمن کو شکست دی۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ اُمید ہے پاکستان کی معیشت دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔