قومی مزاحمتی اتحاد کے سربراہ احمد مسعود کا کہنا ہے کہ پنج شیر میں مزاحمتی اتحاد نے مقامی علما کے کہنے پر جنگ روک دی تھی، طالبان جنگجوؤں نے وعدے کی خلاف ورزی کی اور جنگ جاری رکھی۔
پنج شیر میں مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آڈیو بیان میں کہا کہ اتوار کو طالبان کے ساتھ لڑائی میں میرے خاندان کے کچھ لوگ ہلاک بھی ہوئے، مزاحتمی فوجیں تاحال پنج شیر کے اسڑیٹجک حصے میں موجود ہیں۔
احمد مسعود نے کہا کہ طالبان تبدیل نہیں ہوئے اور پہلے سے زیادہ شدت پسند ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ اپنے پیغام میں احمد مسعود نے بین الاقوامی برادری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
احمد مسعود نے کہا کہ تاریخ اپنا فیصلہ خود کرے گی، معلوم ہوگا کہ کون سے ممالک افغانوں کے حقیقی دوست ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی مزاحمتی محاذ جلد ہی اپنے نئے ترجمان کا اعلان کرے گا اور جدوجہد جاری رہے گی۔