• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فیشن ڈیزائنز محمود بھٹی کے اعزاز میں تقریب

فوٹو فائل
فوٹو فائل

معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں تقریب ہوئی جہاں انھیں صدر پریس کلب نے شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر محمود بھٹی نے کہا پاکستان میں ٹیلنٹ ہے اس سے اچھا کوئی ملک نہیں ہے۔ میرے پاس فیشن کی ڈگری نہیں سب کچھ خود سیکھا، پاکستانی یونیورسٹی میں جاکر لیکچر دیتا ہوں تاکہ وہ آگے بڑھیں۔

محمود بھٹی نے کہا کہ والدین چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ آگے بڑھے، 2 ہزار بچوں کو اسپانسر کرتا ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ میری زندگی پر کتابیں آئیں تین فلمیں بنیں۔ میں میٹرو میں سوتا تھا لیکن پھر 200 ملین ڈالر کی کمپنی ہوگئی۔

انھوں نے بتایا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی ہماری کمپنی کے ڈیزائن کردہ کپڑے پہنے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید