• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 200 برس پرانی مسجد کو مندر میں بدلنے کی سازش

بھارت میں ہندوؤں کی جانب سے ایک اور قدیم مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، 200 سال قبل تعمیر ہونے والی مسجد کو مندر کی جگہ پر تعمیر کیے جانے کا دعویٰ دائر کردیا گیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کی مقامی عدالت میں قدیم جامع مسجد سے متعلق درخواست دائر کردی گئی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ علی گڑھ جامع مسجد قدیم مندر کی زمین پر تعمیر کی گئی تھی۔

عدالت میں دائر کیے گئے دعوے میں کہا گیا کہ جامع مسجد اُس جگہ پر تعمیر کی گئی جہاں کبھی بدھ مت، جین اور ہندو مندر موجود تھے۔

عدالت نے جامع مسجد سے متعلق کیس کی سماعت 15 فروری کو مقرر کردی ہے۔

واضح رہے کہ جامع مسجد اپر کوٹ کے علاقے میں واقع ہے، جہاں مسلمانوں کی اکثریت آبادی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید