• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں 3 ہفتے سے قید اطالوی خاتون صحافی رہا


ایران میں 3 ہفتے سے قید اطالوی خاتون صحافی کو رہا کر دیا گیا، وطن واپس پہنچ گئیں۔

اطالوی وزیراعظم جارجیامیلونی کے دفتر  کا کہنا ہے کہ اطالوی صحافی سیسیلیہ صالا کو لیکر طیارہ روم پہنچ گیا ہے۔

اطالوی صحافی کی رہائی سفارتی اور انٹیلی جنس چینلز پر انتھک کام کے بعد عمل میں آئی۔ 

سیسیلیہ صالہ کو 19 دسمبر کو تہران میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد خطے بالخصوص ایران میں ہونے والی تبدیلیوں پر رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید