اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے ساتھ لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت گرانی پر قابو پانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اسدعمر کا کہنا تھا کہ ملک کی دوتہائی آبادی زراعت سے منسلک ہے اور اس سال فصلوں کی ریکارڈ پیداور اور اچھی قیمت سے کسانوں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسرے بڑے طبقے دیہاڑی دار کی آمدن بھی کنسٹرکشن سیکٹر کے کام میں اضافے سے بڑھی ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح کے مقابلے ہمارے ہاں مہنگائی کم ہے۔