• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں امریکی CIA سینٹر اب ہمارے کنٹرول میں ہے: طالبان

افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں سی آئی اے سینٹر اب طالبان کے قبضے میں ہے۔

کابل سے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا نے انخلاء سے قبل افغان دارالحکومت کابل کے سی آئی اے آپریشنل سینٹر میں لاکھوں ڈالر مالیت کا سامان تباہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکا نے سی آئی اے سینٹر میں اہم دستاویزات، ٹینک اور ہتھیار تباہ کیئے، وہاں استعمال میں آنے والی ہر چیز تباہ کر دی۔

افغان طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل کے سی آئی اے سینٹر کے کچھ کمروں میں بارودی سرنگوں کے خطرے کے سبب ابھی ہم داخل نہیں ہوئے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صحافیوں کو کابل میں سی آئی اے آپریشنل سینٹر کا گزشتہ روز پہلی مرتبہ دورہ کرایا ہے۔

افغان میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابل میں واقع سی آئی اے سینٹر میں امریکی انٹیلی جنس افسران اور افغان فورسز تعینات تھیں۔

تازہ ترین