• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق لیجنڈری کھلاڑی اولمپیئن جہانگیر بٹ  78 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

78 سالہ اولمپیئن جہانگیر بٹ نے پاکستان کی 2 اولمپکس گیمز میں نمائندگی کی۔ انہوں نے 1968 کے میکسیکو اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

جہانگیر بٹ نے  1972 میونخ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کیا، 1966 ایشین گیمز بینکاک میں پاکستان کے لیے سلور میڈل اور 1970 میں بینکاک میں منعقد ہونے والی ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔

اولمپیئن جہانگیر بٹ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں محکمہ پاکستان کسٹمز کے ساتھ منسلک رہے اور بطور سپرنٹنڈنٹ کسٹمز ریٹائر ہوئے۔

تازہ ترین