• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولی وڈ زہریلی جگہ،یہاں پیار اور خلوص کا وجود نہیں ہے، کنگنا رناوت

ممبئی (آئی این پی)بولی وڈ کی متنازع بیانات کے حوالے سے معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک بار پھر بولی وڈ انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایسی جگہ قرار دیا ہے جہاں پیار اور ہمدردی نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں کنگنا نے کہا کہ انڈسٹری ایک زہریلی جگہ ہے۔کنگنا رناوت نے کہا کہ ’مقامی سینما کی نسبت ہندی فلمز میں چونکہ ہم سب ممبئی چلے گئے ہیں، وہاں بہت زیادہ تنوع ہے اور ہمیشہ پریشانی بھی رہتی ہے۔ ہر کوئی دوسرے کو نیچا دکھانا چاہتا ہے جو کہ بالکل بھی معاون نہیں ہے۔ یہ ایسی زہریلی جگہ بن چکی ہے جہاں کوئی دوسرے کے لیے خوش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی جگہ جہاں کوئی پیار، ہمدردی، دوستی، تعاون کا احساس ہی نہ ہو آپ صرف تصور ہی کر سکتے ہیں کہ وہ جگہ کتنی زہریلی ہو سکتی ہے۔کنگنا رناوت ان دنوں اپنی آنے والی نئی فلم ’تھالے وی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیںجوبھارتی ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للتا کی بائیوپک یعنی ان کےزندگی اور حالات و واقعات پر مبنی ہوگی۔

تازہ ترین