سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)تیز رفتاری سے ٹریکٹر چلانے والے2ڈرائیوروں سمیت4افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تھانہ مراد پور کے علاقہ ملکے کلاں میں تیز رفتاری اور غفلت سے ٹریکٹر چلانے والے شہباز اور لیاقت ، تھانہ کینٹ کے علاقہ بھیڈپلی سے تیز رفتاری سے ویگن چلانے والے میاں مسعود اور تھانہ مراد پور کے علاقہ سے تیز رفتاری سے ویگن چلانے والے صابر کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔