• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ :ایکسائز ڈیپارنمنٹ کے اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)ایکسائز ڈیپارنمنٹ کے اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز ڈپیارنمنٹ ضلع کچہری سیالکوٹ میں ٹوکن جاری کرنے پر مقرر اہلکار امجد چھٹہ پر ٹوکن جاری کرنے سے حاصل کردہ رقم میں گھپلے پر محکمانہ کا رروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔رابط پر ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر مظفر قیوم نے جنگ کو بتایا اہلکار امجد کی معطلی کی بات درست نہ ہے بلکہ میں نے اس کی تبدیلی موٹر کار اور موٹر سائیکلوں کے ٹوکن کے اجرا کے شعبے سے پراپرٹی شعبے میں کر دی گئی ہے جبکہ آڈٹ پیرا کا لگنا اور تبدیلی معمول کاحصہ ہے۔
تازہ ترین