سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بڑے بھائی اعجاز محمد چوہدری انتقال کر گئے۔
مرحوم اعجاز محمد چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد ساڑھے 5 بجے نو گزہ قبرستان زر غون روڈ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بڑے بھائی کی فاتحہ خوانی سپریم کورٹ لاجز بالمقابل سول سیکریٹریٹ زر غون روڈ کوئٹہ میں ہو گی۔