آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں بتایا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو شہریت کارڈز جاری نہ کیئے جانے کے باعث 12 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں افغان پناہ گزینوں کے لیے شہریت کارڈ جاری کرنے کا معاملہ زیرِ غور آیا۔
آڈٹ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ منصوبے کے تحت افغان پناہ گزینوں کو 10 لاکھ کارڈز جاری کیئے جانے تھے، 6 لاکھ کارڈ پرنٹ ہوئے جبکہ 3 لاکھ کارڈز جاری کیئے گئے۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ افغان پناہ گزینوں کو 2 لاکھ 96 ہزار کارڈز جاری نہیں کیئے جا سکے، کارڈز جاری نہ کرنے سے 12 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
نادرا حکام نے اجلاس کو بتایا کہ افغانوں کی بہت سی تعداد ایسی ہے جو نادرا سے رجسٹرڈ نہیں ہونا چاہتی۔
نادرا حکام کے مطابق 45 ہزار کارڈز کا پراسس مکمل ہے، افغان شہری وہ کارڈ لینے نہیں آئے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے بتایاکہ غیر متوقع حالات کے باعث یہ نقصان ہوا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا کا افغان پناہ گزینوں کو شہریت کارڈ دینے کے حوالے سے آڈٹ پیرا نمٹا دیا۔