• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان خاتون کو شہریت دینے کیلئے وفاقی حکومت سے جواب طلب

Todays Print City News

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہا ئیکورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس غضنفرخان پرمشتمل دورکنی بنچ نے پاکستانی مرد سے شادی کرنیوالی افغان خاتون کو شہریت دینے کیلئے دائررٹ پروفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا‘عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز درخواست گزارذبیح خان کی رٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار نے افغان خاتون سے شادی کررکھی ہے جسے پاکستانی شہریت نہیں دی جارہی ہے جبکہ وفاقی قانون سٹیزن شپ ایکٹ کے مطابق حکومت پاکستان اس بات کی پابندہے کہ پاکستانی مرد سے شادی کرنے والی غیرملکی خاتون کوپاکستانی شہریت دی جائے گی‘فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد وفاق سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی ۔

تازہ ترین