اسلام آ باد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے جینکو ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جینکو ہولڈنگ کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کا عمل بحال کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے یہ کس قسم کا فیصلہ دیا ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے پی آئی اے والے فیصلے پر انحصار کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دبگے کہ پی آئی اے والے فیصلے میں کہاں لکھا ہے کہ قومی ائیرلائن کا سربراہ پائلٹ ہوگا۔ پی آئی اے سربراہ کا کام جہاز نہیں بلکہ کمپنی چلانا ہے۔