• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنوئیں میں لڑنے والے چیتے اور بلی کی ویڈیو وائرل


بھارت میں چیتا اور بلی کنوئیں میں گِرگئے جہاں چیتے نے بلی پرحملہ کرنا چاہا لیکن بہادر بلی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کی ہے جہاں ایک چیتا اور بلی کنوئیں میں گِرگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانی سے نکل کر چیتا اپنے سامنے منڈیر پر ایک بلی کو پاتا ہے اور وہ اُسے کمزور سمجھ کر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بہادر بلی ڈٹ کر اپنے سے بڑے جانور کا مقابلہ کرتی ہے۔

وہاں کے مقامی افراد نے یہ سارا منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

دوسری جانب  مغربی ناسک ڈویژن کے جنگلات کے ڈپٹی کنزرویٹر پنکج گرگ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چیتا اس بلی کا پیچھا کرتے ہوئے ہی کنوئیں میں گِرا تھا، اب چیتے کو کنوئیں سے نکال کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید