• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی، فضل الرحمان


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ بلاول بھٹو زرداری، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بریکٹ ہوئے، جو پیشکش بلاول کو ہوئی وہ ہمیں بھی ہوئی لیکن ہم نے قبول نہیں کی۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم ٹوٹنے کا ذمہ دار بلاول بھٹو کو قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ استعفوں کا آپشن پی ڈی ایم کے اعلامیے میں موجود تھا جس کا پیپلز پارٹی نے انکار کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی ہماری بات مانتی تو آج یہ حکومت ختم ہوچکی ہوتی۔

تازہ ترین