پاکپتن میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے گیٹ کے باہر خاتون کے بچی کو جنم دینے کے معاملے پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد شہزاد نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔
سی ای او ڈاکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ واقعہ 6 ستمبر کو پیش آیا، کسی نے شکایت نہیں کی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نسیم بی بی نے 6 ستمبر کو اسپتال کے گیٹ کے سامنے بچی کو جنم دیا تھا، اسپتال کے عملے نے لیبر روم میں داخل کرنے کے بجائے ریفر کردیا تھا۔
خاتون کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ نسیم بی بی کو اسپتال سے باہر لائے تو اس نے گیٹ کے سامنے بچی کو جنم دے دیا۔