• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 43 جوڑوں کی اجتماعی شادی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 43 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں منعقد ہوئی۔

43 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر شریک ہوئے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاولپور میں اجتماعی شادی کی تقریب میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا یہ اقدام قابلِ ستائش ہے، وہ بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر رہی ہیں۔

دھی رانی پروگرام کے تحت تمام جوڑوں کو فرنیچر سمیت لاکھوں روپے کا گھریلو استعمال کا سامان اور 1،1 لاکھ روپے مالیت کے تحائف بطور سلامی بھی دیے گئے۔

بہاولپور میں منعقد ہونے والی اس خصوصی تقریب میں 2 کرسچن اور 1 اسپشل جوڑا بھی شامل تھا۔

قومی خبریں سے مزید