غزہ میں فلسطینیوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔
غزہ حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ میں پانی کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے۔
انروا کا کہنا ہے کہ غزہ واپسی پر زیادہ تر فلسطینیوں کے پاس گھر نہیں ہے۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق اتوار کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے 3 ہزار 250 سے زائد امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہوچکے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 47 ہزار 283 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 11 ہزار 274 افراد زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے جنین پناہ گزین کیمپ میں منگل سے آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن میں اب تک 10 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر حملے بڑھانے کا اعلان کیا ہے، جس کی قطرکی نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔