• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان نے خواتین کرکٹ پر پابندی لگادی

افغان طالبان نے خواتین کرکٹ پر پابندی لگادی اور کہا ہے کہ خواتین کو ضرورت کی بنیاد پر باہر جانے کی اجازت ہے، کرکٹ اور دیگر کھیل خواتین کی ضرورت نہیں۔

افغانستان میں خواتین کرکٹ کی اجازت نہ ملنے کی اطلاعات پر آئی سی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب خواتین کرکٹ پر پابندی کی صورت میں آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے افغانستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دے دی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کے درمیان ٹیسٹ میچ 27 نومبر کو شیڈول ہے۔

تازہ ترین