لاہور(نیوز رپورٹر )احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نےصاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف کے اشتہاری ،دائمی اور ریڈ ورانٹ معطل کردئیے ، عدالت نے رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کی درخواست منظور کر تے ہوئے 5مئی کوپیش ہونے کی ہدایت کردی، تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے مارچ 2021 میں دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کئے،نیب کی درخواست پر انٹرپول نے دونوں ملزمان کے ریڈ وارنٹس جاری کئے۔