عمرکوٹ (نامہ نگار / نیوز ایجنسیز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیرزراعت سندھ منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، بلاول بھٹوکا مستقبل دیکھ رہا ہوں، میں نجومی نہیں خواب دیکھتا ہوں وہ درست ثابت ہوتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بارپھر پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عمران خان نظرنہیں آرہے، آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹوکامستقبل دیکھ رہاہوں۔